19 جنوری 2015 - 17:12
امریکی پولیس اورصہیونی ریاست کی نسل پرستی کےخلاف مظاہرہ

امریکا میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے سیاہ فام باشندوں کے ساتھ امریکی پولیس کے رویّئے اور فلسطینیوں پرصہیونی ریاست کے مظالم کی مذمت کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں انسانی حقوق کے لئےکام کرنےوالے معروف کارکن مارٹن لوتھر کنگ کی سالگرہ کی مناسبت سے ایک تقریب واشنگٹن کے پلیموٹ کلیسا میں منعقد ہوئي - اس تقریب میں بڑی تعداد میں سیاسی شخصیات اور فنکاروں نے بھی شرکت کی

تقریب ميں نسل پرستی کے خلاف جد وجہد کے لئے لوتھرکنگ کی کوششوں سمیت امریکا میں سیاہ فام باشندوں سے پولیس کے نامناسب رویّے اور اسی طرح فلسطینیوں پر صہیونی حکومت کے مظالم جیسے موضوعات پر تقریریں کی گئيں-

اس تقریب میں اسّی سے زائد اہم شخصیات نے شرکت کی -
تقریب میں شریک انسانی حقوق کے لئے کام کرنےوالوں نے فلسطینیوں پر ڈھائے جانےوالے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں بہت سےلوگ اس بات کو جانتے ہيں کہ فلسطینی عوام پر کس طرح کا ظلم ڈھایا جارہا ہے لیکن امریکیوں کودھمکی دی جاتی ہے کہ اگر وہ اس بارے میں زبان کھولیں گے تو ملازمتوں سے برطرف کردیئے جائيں گے.

.......

/169